پشاور(کاشف عارف )نو تعینات ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور عائشہ گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے کہا کہ ان کا مقصد عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور تفتیشی شعبے میں شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت اور میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کیس کی غیر جانبدارانہ اور بروقت تفتیش کی جائے گی تاکہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلائی جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو انصاف دلانے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔