• Home  
  • سانحہ گل پلازہ: جاں بحق شہری کی مبینہ آخری آڈیو سامنے آ گئی، درد بھری آواز نے لرزا دیا
- Breaking News

سانحہ گل پلازہ: جاں بحق شہری کی مبینہ آخری آڈیو سامنے آ گئی، درد بھری آواز نے لرزا دیا

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے ایک شہری کا مبینہ آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد 33 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں مزید 8 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، […]

Untitled 1 8

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے ایک شہری کا مبینہ آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد 33 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں مزید 8 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی۔ آگ ہفتے کی شب تقریباً سوا 10 بجے گراؤنڈ فلور پر لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزلوں تک پھیل گئی، جس کے باعث عمارت کے بعض حصے بھی متاثر ہوئے۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک مبینہ آڈیو پیغام کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ گل پلازہ میں پھنسے ایک شہری کی آواز ہے، جو اپنے اہلِ خانہ کو صورتحال سے آگاہ کر رہا تھا۔ آڈیو میں شہری مشکل صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے معافی کی درخواست کرتا سنائی دیتا ہے، جب کہ پس منظر میں کھانسی اور مدد کے لیے پکارنے کی آوازیں بھی موجود ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.