• Home  
  • سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق اہم اور فیصلہ کن حکم
- Breaking News - KP

سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق اہم اور فیصلہ کن حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی پروموشن سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اہل ملازم کو پہلی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کے انعقاد کے دن سے پروموشن کا حق حاصل ہے۔ عدالت عظمیٰ نے پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سرکاری ملازم […]

Untitled 1 10

اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی پروموشن سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اہل ملازم کو پہلی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کے انعقاد کے دن سے پروموشن کا حق حاصل ہے۔

عدالت عظمیٰ نے پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سرکاری ملازم فخر مجید کی پروموشن 21 جنوری 2012 سے مؤثر بحال کر دی۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ انتظامی تاخیر یا غفلت کی سزا کسی صورت ملازم کو نہیں دی جا سکتی۔

سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس عائشہ ملک نے جاری کیا، جبکہ کیس کی سماعت جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ نے کی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پروموشن سرکاری ملازمین کا بنیادی حق ہے اور اداروں پر لازم ہے کہ وہ بروقت ڈی پی سی کا انعقاد یقینی بنائیں، تاکہ اہل ملازمین کو ان کے جائز حق سے محروم نہ کیا جا سکے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.