• Home  
  • غیر قانونی احکامات پر عمل لازم نہیں، چاہے حکم وزیرِ اعظم ہی کیوں نہ دے: جسٹس ہاشم کاکڑ
- Breaking News - KP

غیر قانونی احکامات پر عمل لازم نہیں، چاہے حکم وزیرِ اعظم ہی کیوں نہ دے: جسٹس ہاشم کاکڑ

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر وزیرِ اعظم بھی کوئی غیر قانونی حکم دے تو سول سرونٹس اس پر عمل کرنے کے پابند نہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے او جی ڈی سی ایل میں غیر قانونی بھرتیوں سے […]

Untitled 1 12

اسلام آباد:
سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر وزیرِ اعظم بھی کوئی غیر قانونی حکم دے تو سول سرونٹس اس پر عمل کرنے کے پابند نہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے او جی ڈی سی ایل میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ او جی ڈی سی ایل میں ضرورت سے زائد بھرتیاں کی گئیں، سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ نے چیئرمین کو تقرری لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت دی، جبکہ بھرتیوں کا طریقہ کار اشتہار کے ذریعے ہونا چاہیے تھا۔

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ تقریباً ہر سرکاری ادارے میں اوور اسٹافنگ موجود ہے اور اگر وزیرِ اعظم بھی غیر قانونی احکامات دے تو سول سرونٹس ان پر عمل کے پابند نہیں۔ اس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ اگر کوئی سول سرونٹ حکم ماننے سے انکار کرے تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ کوئی بادشاہ نہیں کہ بس حکم دے دیا جائے۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ عوام وزرا سے نوکریوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پی آئی اے میں اوور بھرتیوں کے باعث نجکاری کی نوبت آئی، جبکہ یہ بھرتیاں اس وقت کی گئیں جب احتساب کمیشن کا قانون موجود نہیں تھا۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ متعلقہ وفاقی وزیر اپنی سزا بھگت چکے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے سوال اٹھایا کہ کیا سزا پوری کر لینا کافی نہیں اور سزا کا داغ اپنی جگہ موجود رہتا ہے۔

نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نظرِ ثانی درخواست خارج کر کے اصل فیصلہ برقرار رکھا جائے، جس پر عدالت نے سابق وزیر کی نظرِ ثانی درخواست پر وکلاء کو مزید تیاری کی ہدایت دے دی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.