• Home  
  • مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: عدالت کا اسپیکر کے پی اسمبلی کو نوٹس
- Breaking News - KP

مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: عدالت کا اسپیکر کے پی اسمبلی کو نوٹس

9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر ہونے والے حملے کے کیس میں عدالت نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے قائم انکوائری کمیشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس […]

part 5

9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر ہونے والے حملے کے کیس میں عدالت نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے قائم انکوائری کمیشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن نہ تو کسی قانونی حیثیت کا حامل ہے اور نہ ہی اسے مجوزہ قانون کے تحت جاری کیا گیا۔ وکیل کے مطابق اسپیکر کو عدالتی کارروائی میں مداخلت کا کوئی اختیار حاصل نہیں، جبکہ اسپیکر صرف روزمرہ امور یا عوامی فلاح و بہبود کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے سکتے ہیں۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ریڈیو پاکستان حملہ کیس گزشتہ دو سال سے انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ہے اور کسی دوسرے فورم کو اس عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کیس میں نامزد ملزمان کا تعلق موجودہ صوبائی اسمبلی سے ہے، جبکہ صوبائی حکومت کی پراسیکوشن پر عدم اعتماد کے باعث ریڈیو پاکستان نے ذاتی وکیل مقرر کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق حملے سے متعلق ویڈیوز عدالت میں پیش کی جا چکی ہیں اور فرانزک جانچ کی درخواست بھی منظور ہو چکی تھی، جس کے بعد اسپیکر نے انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اس نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.