• Home  
  • پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طلباء و طالبات شدید مشکلات اور ذہنی دباؤ کا شکار
- Education

پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طلباء و طالبات شدید مشکلات اور ذہنی دباؤ کا شکار

پشاور خصوصی رپورٹ صوبے کی سب سے بڑی جامعہ، جامعہ پشاور، کے شعبہ صحافت و ابلاغِ عامہ کے طلباء و طالبات ان دنوں شدید مشکلات اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ایک طرف ان پر ہر ہفتے نئے چارجز اور جرمانوں کی دھمکیاں مسلط کی جاتی ہیں، تو دوسری طرف پڑھائی کے لیے بنیادی سہولتیں […]

Untitled design 11 1

پشاور خصوصی رپورٹ

صوبے کی سب سے بڑی جامعہ، جامعہ پشاور، کے شعبہ صحافت و ابلاغِ عامہ کے طلباء و طالبات ان دنوں شدید مشکلات اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ایک طرف ان پر ہر ہفتے نئے چارجز اور جرمانوں کی دھمکیاں مسلط کی جاتی ہیں، تو دوسری طرف پڑھائی کے لیے بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں۔

طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ سمسٹر فیس کے ساتھ ساتھ کبھی ایک چارجز، کبھی دوسری مد میں رقوم طلب کی جاتی ہیں اور وصولی کے بعد اکثر بار رسیدیں فراہم نہیں ہوتیں۔ کئی طلباء کا شکوہ ہے کہ وہی چارجز دوبارہ عائد کیے جاتے ہیں، جس سے ان کے والدین پر مالی بوجھ ناقابلِ برداشت ہو گیا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب تنخواہیں بھی اکثر تاخیر سے ملتی ہیں۔

کلاس رومز کی صورتحال بھی مایوس کن ہے۔ ایئر کنڈیشنرز مہینوں سے خراب ہیں اور پنکھے ناکارہ ہو چکے ہیں۔ شدید گرمی میں پسینے سے شرابور طلباء و طالبات گھٹن زدہ کمروں میں پڑھائی پر توجہ نہیں دے پاتے۔ شکایات بارہا کی گئیں مگر انتظامیہ کا جواب ہمیشہ یہی رہا: “جلدی مسئلہ حل ہو جائے گا”۔

طلباء و طالبات کہتے ہیں کہ ایک طرف مسلسل فیسوں اور چارجز کا دباؤ، دوسری طرف ناقص تعلیمی ماحول، انہیں تعلیم کے بجائے ٹینشن اور ڈپریشن دے رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ذہنی دباؤ اتنا بڑھ جائے تو کلاس میں توجہ دینا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔

مزید یہ کہ شعبہ صحافت میں ایسی سرگرمیاں بھی فراہم نہیں کی جاتیں جو طلباء کا ذہنی دباؤ کم کر سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی نوجوان ڈپریشن میں مبتلا ہو کر خطرناک راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

شعبہ صحافت کے طلباء و طالبات نے حکومتِ خیبرپختونخوا اور وزیرِاعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف دعوؤں پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر شفاف چارجز فوری ختم کیے جائیں، کلاس رومز میں بنیادی سہولتیں بحال کی جائیں، اور طلباء کے لیے نفسیاتی سپورٹ اور مثبت سرگرمیوں کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ سکون کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.