• Home  
  • کرک پولیس اور سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک
- Crimes

کرک پولیس اور سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

امبیری کلہ ضلع کرک میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے خطرناک کمانڈر کو ایک طویل مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی امبیری کلہ کے علاقے میں تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی۔ مقابلے کے دوران تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں […]

Untitled design 7

امبیری کلہ ضلع کرک میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے خطرناک کمانڈر کو ایک طویل مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی امبیری کلہ کے علاقے میں تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی۔ مقابلے کے دوران تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
کالعدم تنظیم کا کمانڈر حکیم نثار دہشت گردانہ سرگرمیوں کے اس نیٹ ورک کا سرغنہ تھا جو نہ صرف صوبہ خیبر پختونخوا بلکہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی خودکش دھماکوں ، ٹارگٹ کلنگ جیسی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کرک پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ کرک پولیس نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔
آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ ان کی خدمات اور قربانیاں پولیس فورس کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں.صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پولیس کا عزم غیر متزلزل ہے اور ہر محاذ پر دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان بھی کیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.