• Home  
  • انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد
- KP

انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد

خیبر عالم آفریدی پشاور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام فاطمید فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس کیمپ کا مقصد ضرورت مند مریضوں کے لیے خون فراہم کرنا اور طلباء میں خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ یہ کیمپ ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر […]

Untitled design 1 10

خیبر عالم آفریدی

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام فاطمید فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس کیمپ کا مقصد ضرورت مند مریضوں کے لیے خون فراہم کرنا اور طلباء میں خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

یہ کیمپ ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی کی رہنمائی اور ہیلتھ اینڈ ویلنس سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر اویس مفتی کی قیادت میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ہیلتھ اینڈ ویلنس سوسائٹی کے منتظمین، جن میں ازلان خان، سیدہ رباب زہرا اور دیگر طلباء شامل تھے، نے فعال کردار ادا کیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں طلباء، اساتذہ اور اسٹاف نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خون عطیہ کیا۔ فاطمید فاؤنڈیشن کی ٹیم نے عطیہ کیے گئے خون کو محفوظ طریقے سے جمع کیا اور عطیہ دہندگان کو شکریہ کے سرٹیفکیٹ پیش کیے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے اور ایسے اقدامات معاشرے میں ہمدردی اور یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے منتظمین اور تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.