• Home  
  • پرائم یوتھ پارلیمنٹ کے انتخابات مکمل،رداعلی وزیراعلیٰ منتخب
- KP

پرائم یوتھ پارلیمنٹ کے انتخابات مکمل،رداعلی وزیراعلیٰ منتخب

پشاور :پرائم یوتھ پارلیمنٹ کے پہلے انتخابات سال 2025-26 کے لیے چائنہ ونڈو، شامی روڈ پشاور میں باوقار انداز میں منعقد ہوئے۔ اس تاریخی موقع پر نوجوانوں کے بھرپور جوش و خروش نے سیاسی شعور کی نئی مثال قائم کی۔ الیکشن میں مجموعی طور پر 77 ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔انتخابی عمل […]

photo scaled

پشاور :پرائم یوتھ پارلیمنٹ کے پہلے انتخابات سال 2025-26 کے لیے چائنہ ونڈو، شامی روڈ پشاور میں باوقار انداز میں منعقد ہوئے۔ اس تاریخی موقع پر نوجوانوں کے بھرپور جوش و خروش نے سیاسی شعور کی نئی مثال قائم کی۔ الیکشن میں مجموعی طور پر 77 ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔انتخابی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں خان بہادر وزیر، عیسیٰ خان اورکزئی، جمیل خان اور آخر زمان وزیر شامل تھے۔ انہوں نے غیر جانبدارانہ کردار ادا کرتے ہوئے انتخابی عمل کو مکمل کرایا۔الیکشن کے نتائج کے مطابق قومی نوجوان پارٹی کی امیدوار ردا علی نے سب سے زیادہ 38 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی۔ عوامی نوجوان پارٹی کے امیدوار سبحان مہمند 25 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ آزاد امیدوار سعید اورکزئی نے 14 ووٹ حاصل کیے۔نتائج کے اعلان کے بعد دونوں شکست خوردہ امیدواروں سبحان مہمند اور سعید اورکزئی نے جمہوری روایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب امیدوار کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی شکست کے باوجود نوجوانوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ردا علی کے ساتھ تعمیری کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر نو منتخب یوتھ وزیر اعلیٰ ردا علی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو یوتھ پارلیمنٹ کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گی اور نوجوانوں کے مسائل کو ایوان اقتدار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ردا علی نے کہا کہ تعلیم، روزگار، اور ذہنی صحت جیسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے یوتھ کو متحد رہنے اور اجتماعی فلاح کے لیے کام کرنے کی تلقین بھی کی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.