سوات (آفتاب مہمند) محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ محکمہ صحت کے 5 ملازمین پر جعلسازی کے ذریعے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ڈی ایچ او سوات کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازمین نے فراڈ اور جعلسازی کے ذریعے غیر قانونی طور پر تنخواہیں نکلوائیں۔ اس سنگین معاملے پر ڈی ایچ او نے ڈی پی او سوات کو خط لکھ کر ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی ہے، جبکہ ساتھ ہی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الزام ثابت ہونے پر مذکورہ ملازمین کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
