• Home  
  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا شاندار آغاز، 10 ریجنل ٹیمیں میدان میں اتریں گی
- Sports

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا شاندار آغاز، 10 ریجنل ٹیمیں میدان میں اتریں گی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا شاندار آغاز، 10 ریجنل ٹیمیں میدان میں اتریں گی پشاور:کاشف عارف پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج 10 ریجنل ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا شاندار آغاز ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز لاہور وائٹس کا مقابلہ پشاور سے جبکہ فیصل آباد کی ٹیم کراچی […]

Pakistan Stadium

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا شاندار آغاز، 10 ریجنل ٹیمیں میدان میں اتریں گی

پشاور:کاشف عارف

پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج 10 ریجنل ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا شاندار آغاز ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز لاہور وائٹس کا مقابلہ پشاور سے جبکہ فیصل آباد کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ٹورنامنٹ 12 روز تک جاری رہے گا اور روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ شام 4:15 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 9:15 بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
تمام 23 میچز براہ راست پی ٹی وی اسپورٹس، جیو سپر، اے اسپورٹس اور فاسٹ اسپورٹس پر نشر کیے جائیں گے، جبکہ فینز ٹیپ میڈ پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے میچز دیکھ سکیں گے۔ بیرون ملک شائقین پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوٹیوب چینل کے ذریعے میچز دیکھنے کی سہولت حاصل کریں گے۔
ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک روز قبل پشاور میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی، جہاں لاہور بلوز کی ٹیم نے اپنے ٹائٹل کے دفاع کی تیاریوں کا اعادہ کیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.