• Home  
  • پشاور کی بیٹی کا عالمی اعزاز، ڈاکٹر آنم ریاض احمد نے جاپان میں پاکستان کی نمائندگی کر دی
- KP

پشاور کی بیٹی کا عالمی اعزاز، ڈاکٹر آنم ریاض احمد نے جاپان میں پاکستان کی نمائندگی کر دی

پشاور کی بیٹی کا جاپان میں معرکہ، ڈاکٹر آنم ریاض احمد ورلڈ کانگریس آف نیفروالوجی میں پاکستان کی پہلی خاتون نمائندہپاکستان کی طبی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب روشن ہو گیا، پشاور سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز ماہرِ امراضِ گردہ (نیفروالوجسٹ) ڈاکٹر آنم ریاض احمد نے جاپان میں منعقد ہونے والی باوقار “ورلڈ […]

IMG 20260329 WA0032

پشاور کی بیٹی کا جاپان میں معرکہ، ڈاکٹر آنم ریاض احمد ورلڈ کانگریس آف نیفروالوجی میں پاکستان کی پہلی خاتون نمائندہپاکستان کی طبی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب روشن ہو گیا، پشاور سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز ماہرِ امراضِ گردہ (نیفروالوجسٹ) ڈاکٹر آنم ریاض احمد نے جاپان میں منعقد ہونے والی باوقار “ورلڈ کانگریس آف نیفروالوجی” میں پاکستان کی نمائندگی کر کے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ اس عالمی فورم پر ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون نیفروالوجسٹ بن گئی ہیں۔ڈاکٹر آنم کی اس کامیابی کی خاص بات ان کی وہ اہم ریسرچ ہے جو حاملہ خواتین کو گردوں کے حوالے سے درپیش طبی مسائل پر مبنی تھی، انہوں نے جاپان میں دنیا بھر سے آئے ماہرین کے سامنے اپنی تحقیق پیش کی، جسے بے حد سراہا گیا۔ورلڈ کانگریس گردوں کے امراض کے حوالے سے دنیا کا معتبر ترین فورم تسلیم کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر آنم کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا ثمر ہے بلکہ یہ خیبر پختونخوا اور پاکستان میں طبی تحقیق کے اعلیٰ معیار کا ثبوت بھی ہے۔ یہ سنگ میل پاکستان کی نوجوان طالبات اور ڈاکٹروں کے لیے مشعلِ راہ ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی خواتین اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر عالمی افق پر ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.