
عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پشتو گلوکار Irshad Khan کے گانے “نازکہ جینئ” کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں اور یہ گانا عید کے دنوں میں تیزی سے وائرل سونگ بن گیا ہے۔ شائقین کی جانب سے گانے کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور مختلف ویڈیوز اور تقریبات میں یہ گانا نمایاں طور پر سننے کو مل رہا ہے۔اس گانے کی کمپوزیشن صاحب گل استاد نے تیار کی جبکہ بول علی اکبر سیال نے لکھے ہیں۔ موسیقی یمی اسٹوڈیو میں ترتیب دی گئی، ویڈیو کی عکس بندی عبدالرحمن اے کے نے کی اور ایڈیٹنگ عبداللہ یوسفزئی نے انجام دی۔ “نازکہ جینئ” اس سے قبل معروف پشتو گلوکار Haroon Bacha بھی گا چکے ہیں تاہم ارشاد خان نے اسے نئے انداز میں پیش کیا جسے عید کے موقع پر خاصی مقبولیت مل رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ارشاد خان نے اپنا دوسرا گانا “نادانہ جینئ” بھی جاری کیا ہے جسے بھی شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر دونوں گانے عید کے موقع پر تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ موسیقی حلقوں کا کہنا ہے کہ ارشاد خان کے یکے بعد دیگرے گانوں کی کامیابی ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔