• Home  
  • ضم اضلاع انڈر 16 گیمز ، ضلع مہمند نے والی بال کی ٹرافی اپنے نام کرلی
- Sports - KP

ضم اضلاع انڈر 16 گیمز ، ضلع مہمند نے والی بال کی ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ضم قبائلی اضلاع انڈر 16 گیمز 2026 کے سلسلے میںضلع مہمند نے ضلع خیبر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع عمرارشد خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر […]

WhatsApp Image 2026 02 14 at 1.42.55 PM

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ضم قبائلی اضلاع انڈر 16 گیمز 2026 کے سلسلے میںضلع مہمند نے ضلع خیبر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع عمرارشد خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ذاکراﷲ،چیف کوچ شفقت اﷲ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر زاہد شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ایوب ، ڈپٹی ڈائریکٹرراحید گل ،اے ڈی محمد عمران ، ڈی ایس او مہمند فیصل جاوید ، ڈی ایس او محمد حسین اورکزئی ، عوان حسین سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتمام پشاور میں جاری انڈر16 گیمز آخری مرحلے میں داخل ہوگئی جس میں گزشتہ روز والی بال کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ضلع مہمند نے ضلع خیبرکو تین ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اسی طرح حیات آباد کرکٹ گراو ¿نڈ میں کھیلے گئے میچز میں باجوڑ نے ایس ڈی پشاور کو 132 رنز سے شکست دی۔ اورکزئی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایس ڈی لکی کو 10 وکٹوں سے ہرایا جبکہ ایس ڈی بنوں نے کرم کو 10 وکٹوں سے زیر کرلیا۔ضلع خیبر نے ایس ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔
پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے باسکٹ بال میچز میں کرم نے باجوڑ کو 39 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے ہرایا۔ ایس ڈی کوہاٹ نے ساو ¿تھ وزیرستان (U) کو 17 کے مقابلے میں 34 پوائنٹس سے شکست دی۔ نارتھ وزیرستان نے ایس ڈی پشاور کو 10 کے مقابلے میں 24 پوائنٹس سے زیر کیا جبکہ ایس ڈی ٹانک نے ایس ڈی بنوں کو 4 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے ہرا دیا۔
لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچز میں ایس ڈی ٹانک نے نارتھ وزیرستان کو 1-0 سے شکست دی۔ اورکزئی نے ایس ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کو 4-0 سے ہرایا۔ باجوڑ نے ایس ڈی بنوں کو 3-0 سے زیر کیا جبکہ خیبر نے ساو ¿تھ وزیرستان کو 4-0 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.