پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی جانب ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے جدید اور معیاری سولر حل ایک ہی جگہ فراہم کرنے کا عملی اقدام اٹھایا گیا ہے۔پشاور میں زیوینک سولر انرجی نے امین مارکیٹ میں اپنے فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں معروف مذہبی رہنما مولانا احمد لدھیانوی نے سی ای او محمد عاصم کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر اسٹور کا باقاعدہ آغاز کیا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نئے فلیگ شپ اسٹور میں کمپنی کی جدید سولر مصنوعات کی وسیع رینج دستیاب ہے، جو گھریلو، کمرشل اور صنعتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔ ان مصنوعات میں IP21، IP54 اور IP65 جیسے بین الاقوامی پروٹیکشن اسٹینڈرڈز شامل ہیں، جو مختلف موسمی حالات میں پائیدار کارکردگی کو یقینی بناتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ حماد اروڑہ اور ڈائریکٹر عمار قاضی نے کہا کہ پشاور میں توسیع کمپنی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ صارفین کو عالمی معیار کے قابلِ اعتماد اور مؤثر سولر حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔یہ فلیگ شپ اسٹور صارفین کے لیے ایک مکمل سہولت مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں وہ نہ صرف مصنوعات کا قریب سے جائزہ لے سکتے ہیں بلکہ ماہرین سے رہنمائی حاصل کر کے اپنی ضروریات کے مطابق سولر سسٹمز بھی منتخب کر سکتے ہیں۔کمپنی کی اس توسیع کے ساتھ، زیوینک سولر انرجی نے پاکستان میں صاف اور پائیدار توانائی کے فروغ میں اپنی قیادت کو مزید مستحکم کر لیا ہے، جو ملک کے توانائی کے مستقبل کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
