• Home  
  • حج 2026: عازمین کیلئے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا  لازمی قرار
- Breaking News

حج 2026: عازمین کیلئے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا  لازمی قرار

عازمینِ حج کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار اسلام آباد: وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج پر جانے والے عازمین کے لیے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے میڈیکل فارم پُر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ ترجمان وزارت کے مطابق پاک حج ایپ پر باقاعدہ میڈیکل […]

hajj
AP24167168436100 1718449905

عازمینِ حج کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج پر جانے والے عازمین کے لیے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے میڈیکل فارم پُر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان وزارت کے مطابق پاک حج ایپ پر باقاعدہ میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں عازمین سے مختلف امراض سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ہر حاجی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمعہ تک فارم مکمل کرے۔

سوالنامے میں بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور شوگر کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ضروری ہوگا، جبکہ دمہ، گنٹھیا اور تھائیرائیڈ جیسے امراض کی تفصیل بھی درج کرنا ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک حج ایپ میں ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کر دیا گیا ہے، جبکہ حج پروازوں کا شیڈول بھی ایپ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق عازمین کی سہولت کے لیے ایپ میں مرحلہ وار نئی معلومات اور فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.