• Home  
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی
- KP

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، مالم جبہ، اپر چترال اور دیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا بھی […]

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، مالم جبہ، اپر چترال اور دیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، جس میں سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 67 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ بنوں میں 45 ملی میٹر، دیر میں 43 ملی میٹر، مالم جبہ میں 41 ملی میٹر، پشاور میں 39 ملی میٹر، تیمرگرہ میں 38 ملی میٹر، تخت بائی میں 28 ملی میٹر جبکہ پاڑہ چنار میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔درجہ حرارت کے لحاظ سے مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.