• Home  
  • جمرود تحصیل کونسل کے زیر انتظام خواتین کے لئے محفل حسن قرات کے مقابلے اختتام پزیر
- KP

جمرود تحصیل کونسل کے زیر انتظام خواتین کے لئے محفل حسن قرات کے مقابلے اختتام پزیر

، ویلج کونسل سور کمر اور جلال دین کے طالبات نے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی ،دوسری پوزیشن وی سی 10جبکہ تیسری پوزیشن ویلج کونسل شاہ کس ٹو کے نام رہیطالبات میں نقد رقم اور شیلڈ تقسیم کئےجمرود تحصیل کونسل اور جائکاکے اشتراک سے ویلج کونسل شاہ کس 12کے جامعہ تعلیم القران للبنات میں خواتین […]

WhatsApp Image 2026 02 14 at 5.17.22 PM

، ویلج کونسل سور کمر اور جلال دین کے طالبات نے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی ،دوسری پوزیشن وی سی 10جبکہ تیسری پوزیشن ویلج کونسل شاہ کس ٹو کے نام رہی
طالبات میں نقد رقم اور شیلڈ تقسیم کئے
جمرود تحصیل کونسل اور جائکاکے اشتراک سے ویلج کونسل شاہ کس 12کے جامعہ تعلیم القران للبنات میں خواتین کے لئے محفل حسن قرات کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ، تحصیل کونسل ممبر نبیلہ قیوم کے زیر نگرانی مقابلوں میں جمرود کے مختلف ویلج کونسلز سے خواتین نے حصہ لیا محفل حسن قرات پر گرام میں مختلف گاوں سے چار سو سے زائد عام خواتین نے شرکت کی اور قرات مقابلے دیکھے ،دوروزہ مقابلوں میں خواتین نے قران پاک کی قرات کی جس کے لئے محفل میں خواتین ججز بھی اسٹیج پر موجود تھے ، مختلف خواتین نے مقابلوں حصہ لیا ،خواتین ججزنے مقابلوں کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے وی سی سور کمر کے روشنی بی بی جبکہ وی سی جلال دین کے فرشتہ بی بی اول پوزیشن حاصل کی ،دوسری پوزیشن ویلج کونسل 10کے نرگس بی بی اپنے نام کرلی تیسری پوزیشن کے لئے ویلج کونسل شاہ کس 2کی اقراءبی بی کامیاب قرار پائی ، چوتھی پوزیشن ویلج کونسل غنڈی 5کے سمیرا بی بی اور پانچویں پوزیشن ویلج کونسل شاہ کس 3کے سدرہ بی بی نے حاصل کی ،تحصیل جمرود کونسل کے خاتون ممبر نبیلہ قیوم نے پوزیشن ہولڈرز خواتین میں کیش اور ایوارڈز تقسیم کئے ،اسکے علاوہ ائے ہوئے خواتین شرکاءمیں سورة یاسین کے نسخے اور قران پاک بطور تحفے میں پیش کئے ، خواتین شرکاءکے لئے کھانے پینے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ،مقابلوں کے موقع پر تحصیل جمرود کونسل کے چیئرمین حاجی عظمت خان ،وی سی چیئرمین اختر باز اور جائکا کے حکام نے جامعہ تعلیم القران للبنات شاہ کس دورہ کرکے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ تحصیل جمرد میں انے والوں دنوں میں کھیلوں کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا جائے جبکہ عنقریب خواتین نے کےلئے جمرود بازار میں سکیل سنٹر شروع کیا جائے گا جس سے خواتین مختلف سکلیز سیکھ کر اپنے گھر کے اندر ٹیلرنگ کرکے باعزت روزگار کے قابل ہوجائے نگے ،تحصیل ممبر نبیلہ قیوم نے کہا کہ جمرود کے خواتین باہمت اور باصلاحیت ہیں مستقبل میں کوشش ہوگی کہ انکے لئے مزید منصوبے لائے ۔۔۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.