جمرود کے شاہ کس سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر علی احمد پی سی بی کے انڈر 19ترائلز میں جگہ بنالی ہے ، علی احمد ایک باصلاحیت فاسٹ باؤلر الرونڈر ہے ،جمرود ڈگری کالج میں فرسٹ ایئر کا طالب علم ہے گزشتہ روز ہونیوالے انڈر 19ٹرائلز میں انکی سلیکشن کامیابی کا پہلا زینہ ہے ، علی احمد کے مطابق جنون حد تک کرکٹ سے لگاؤ ہے مستقبل میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ جمرود میں کرکٹ اکیڈمی کے کوچ عزیز انکے ساتھ محنت کررہاہے انکی تربیت اور ٹیکنیک اور محنت سے یہ سب ممکن ہوا ، علی آفریدی نے کہا کہ حاجی تیمور جو ضلع میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ان کا بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کو ہر مشکل وقت میں سپورٹ کیا انشااللہ انکی سرپرستی میں ضلع خیبر سے مزید کرکٹ ٹیلنٹ سامنے ائے گی ،،
