خیبر(نمائندہ خیبرپوائنٹ) ریسکیو 1122 خیبر نے ماہ ستمبر 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق اس دوران اہلکاروں نے 474 ایمرجنسی واقعات میں کارروائیاں کرتے ہوئے 451 مریضوں کو بروقت طبی امداد اور محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 خیبر کو ستمبر میں 13 ہزار 613 فون کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 13 ہزار 240 غیر ضروری اور فیک کالز تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 29 ٹریفک حادثات، 303 طبی ایمرجنسیز، 4 آگ لگنے کے واقعات، 11 گولی لگنے اور لڑائی جھگڑے، 22 ریکوری آپریشنز، 3 ڈوبنے کے واقعات اور ایک عمارت گرنے کا واقعہ رپورٹ ہوا، جبکہ 101 ریفرل ایمرجنسیز میں بھی خدمات فراہم کی گئیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 خیبر کا کہنا ہے کہ ادارہ نہ صرف ایمرجنسی خدمات فراہم کر رہا ہے بلکہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مفت تربیتی پروگرام اور آگاہی مہمات بھی ضلع بھر میں جاری رکھے ہوئے ہے۔