• Home  
  • علیمہ خان کو پی ٹی آئی چیئرمین بنانےکی مہم چلائی جارہی ہے،وزیراعلیٰ گنڈاپور
- Breaking News

علیمہ خان کو پی ٹی آئی چیئرمین بنانےکی مہم چلائی جارہی ہے،وزیراعلیٰ گنڈاپور

پشاور(خیبرپوائنٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو بتا دیا کہ علیمہ خان کو پی ٹی آئی چیئرمین بنانے کی منظم مہم چلائی جارہی ہے۔علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو میں الزام اور صوبائی وزرا کے مستعفی ہونے کے حوالے سے ویڈیو پیغام […]

Untitled design

پشاور(خیبرپوائنٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو بتا دیا کہ علیمہ خان کو پی ٹی آئی چیئرمین بنانے کی منظم مہم چلائی جارہی ہے۔
علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو میں الزام اور صوبائی وزرا کے مستعفی ہونے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور ان کی ہدایت کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کی وجہ سے ہم نے تبدیلیاں روک دیں تھیں تاہم بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد گزشتہ روز عاقب اللہ، فیصل تراکئی کو بلاکر عمران خان کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے استعفیٰ دیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین میرا لیڈر اور میں اس سے وفادار ہوں، میرا یہ حق بنتا ہے کہ انہیں سچی بات بتائوں کیونکہ شکایت منافق لوگ کرتے ہیں اور میں نے کوئی شکایت نہیں کی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارٹی میں بہت بڑی تقسیم آچکی ہے، بجٹ پیش کرنے کے بعد میرے خلاف غداری کی مہم چلائی گئی اور اگر ہم بجٹ پاس نہ کرتے تو پھر قانونی طور پر نااہل ہوجاتے، اس پر کہا گیا کہ میں مائنس عمران خان پر کام کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عہدے کی پراوہ کیے بغیر عمران خان کو حقیقت بیان کی، عمران خان کی فیملی ہمارے لیے قابل قدر ہے مگر بانی کو بتایا کہ وی لاگر اختلافات کو بڑھا رہے ہیں اور علیمہ خان ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں نے یہ بھی بتایا کہ حفیظ اللہ نیاری علیمہ خان کو وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی لکھ رہے ہیں اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی چیئرمین بنانے کی منظم مہم چلائی جارہی ہے۔
گنڈا پور کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ اس طرح کی مہم چلاکر پارٹی میں مایوسی پھیلائی جارہی ہے جس سے پارٹی کو نقصان ہوگا اور رہائی کیلیے اقدامات کے بجائے اختلافات بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو واضح کردیا آپ کا ہر حکم قابل قبول ہے، لہذا اپنی فیملی سے ایک چیئرپرسن بنادیں جسے قبول کرلیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بشری بی بی نے احتجاج کے حوالے سے بانی چیئرمین کو سب کچھ بتادیا کیونکہ وہ عینی شاہد تھیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ لاہور میں ارکان اسمبلی کو جمع کرنے کا ٹاسک ملا اور جب میں سب کو لے کر گیا تو فتوے لگادیے گئے، مجھ پر سینیٹ الیکشن دینے کا الزام لگایا گیا جبکہ امیدواروں کے نام آپ نے دیے تھے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حقیقی آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، میں بانی چیرمین کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان سے رابطے میں ہے اور یہ بتانا، حالات سے آگاہ کرنا میرا حق تھا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ بحیثیت مسلمان اور پاکستانی کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے،ہم ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.