• Home  
  • خیبرپختونخوا میں سیلاب سے واٹر سپلائی متاثر، عوام مشکلات کا شکار
- Breaking News - Climate

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے واٹر سپلائی متاثر، عوام مشکلات کا شکار

عبدالقیوم آفریدیخیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مختلف شعبہ جات متاثر ہورہی ہے جس کے باعث انسانی زندگیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے، خیبر پختونخو اکے ملاکنڈ ڈویژن میں اگست میں انے والے سیلاب ،کلاوڈ برست اور بارشوں کے نتیجے میں 389 واٹر سپلائی اسکیمیں متاثر ہوئی ہے جس کے باعث لاکھوں […]

Silab

عبدالقیوم آفریدی
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مختلف شعبہ جات متاثر ہورہی ہے جس کے باعث انسانی زندگیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے، خیبر پختونخو اکے ملاکنڈ ڈویژن میں اگست میں انے والے سیلاب ،کلاوڈ برست اور بارشوں کے نتیجے میں 389 واٹر سپلائی اسکیمیں متاثر ہوئی ہے جس کے باعث لاکھوں افراد کو پانی کی قلت اور مسائل دے دو چار ہوگئے ہیں ،
خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے واٹر سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 389 واٹر سپلائی اسکیمیں متاثر ہوئیں جن میں سے 375 جزوی طور پر جبکہ 14 مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ اسکیموں کی بحالی کے لیے 91 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صرف ضلع مانسہرہ میں سب سے زیادہ 73 اسکیمیں متاثر ہوئیں، جبکہ سوات میں 60 اسکیمیں تباہ ہوئیں جن میں سے 17 دوبارہ بحالی کے قابل نہیں رہیں۔ ایبٹ آباد میں 37 اسکیموں میں 11 مکمل ناکارہ ہو گئیں، جب کہ ضلع بونیر میں متاثرہ اسکیموں کی بحالی پر 14 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں واٹر سپلائی اسکیموں کی بندش سے صوبے بھر میں 9 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد براہِ راست متاثر ہوئے ہیں اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔
کلائمیٹ جرنلسٹ داوود خان کے مطابق خیبرپختونخوا میں واٹر سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے نقصانات محض ایک قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کی علامت بھی ہیں۔ موسمیاتی تغیر کے باعث بارشوں کی شدت اور غیر متوقع سیلابی ریلوں میں اضافہ ہورہا ہے، جو دیہی و شہری علاقوں کے بنیادی انفراسٹرکچر کے لیے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
ماحولیات پر رپوٹنگ کرنے والے صحافی انور زیب نے بتایا کہ کہ متاثرہ اسکیموں کی فوری بحالی کے ساتھ ساتھ مستقبل میں کلائمٹ ریزیلینٹ (Climate Resilient) منصوبہ بندی کی جائے تاکہ پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید تباہ کاریوں سے بچایا جا سکے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.