اسلام آباد (خیبر پوائنٹ)
قائد حزبِ اختلاف خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان نے اسلام آباد میں ڈپٹی وزیرِاعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں حالیہ سیلابی صورتحال اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر عباداللہ خان نے بونیر اور شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی کے لیے خصوصی امداد فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں متاثرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔
اس موقع پر ڈپٹی وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار نے صوبائی متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔