• Home  
  • پشاور میں کرکٹ شائقین کا جوش، مزید بڑے میچز کی میزبانی ممکن
- Sports

پشاور میں کرکٹ شائقین کا جوش، مزید بڑے میچز کی میزبانی ممکن

پشاور میں کرکٹ کے مداح جوش و خروش کے ساتھ موجود، مزید اہم میچز کی میزبانی کے امکانات روشن پشاور (كاشف عارف)خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے کہا ہے کہ صوبے میں کرکٹ کے شائقین کا جوش دیکھنے کے قابل ہے اور پشاور قومی اور بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کے لیے […]

WhatsApp Image 2026 03 14 at 2.39.08 PM

پشاور میں کرکٹ کے مداح جوش و خروش کے ساتھ موجود، مزید اہم میچز کی میزبانی کے امکانات روشن

پشاور (كاشف عارف)
خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے کہا ہے کہ صوبے میں کرکٹ کے شائقین کا جوش دیکھنے کے قابل ہے اور پشاور قومی اور بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ پشاور میں کامیاب نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بعد دیگر بڑے کرکٹ ایونٹس کے انعقاد میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈی جی سپورٹس نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایک میچ کی میزبانی پشاور کو دی گئی ہے اور مزید میچز کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ وہ پی سی بی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پشاور کو مزید اہم میچز کی میزبانی ملے گی۔

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کے کام کو جلد مکمل کرنے کے لیے کنٹریکٹر طلب کر لیا گیا ہے جبکہ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈنگ اور جدید سہولیات کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔ اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں شامل کیا گیا ہے۔

تاشفین حیدر نے کہا کہ بہتر انتظامات اور جدید سہولیات کی بدولت مستقبل میں پشاور میں بڑے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کا انعقاد ممکن ہو سکے گا، اور شائقین کو اعلیٰ معیار کے میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.