• Home  
  • نیشنل ٹی 20 کپ: ایبٹ آباد نے ملتان ریجن کو آخری گیند پر شکست دے دی
- Sports

نیشنل ٹی 20 کپ: ایبٹ آباد نے ملتان ریجن کو آخری گیند پر شکست دے دی

نیشنل ٹی 20 کپ: ایبٹ آباد نے ملتان ریجن کو آخری گیند پر شکست دے دی رپورٹ: کاشف عارف نیشنل ٹی 20 کپ کے تیسرے میچ میں ایبٹ آباد ریجن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان ریجن کو صرف آخری گیند پر شکست دے دی۔ میچ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا […]

0ec4fff3 2795 4409 9d4a 94c3c7284280
75e49402 4c9f 4868 8eaa 49468c081d73

نیشنل ٹی 20 کپ: ایبٹ آباد نے ملتان ریجن کو آخری گیند پر شکست دے دی

رپورٹ: کاشف عارف

نیشنل ٹی 20 کپ کے تیسرے میچ میں ایبٹ آباد ریجن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان ریجن کو صرف آخری گیند پر شکست دے دی۔ میچ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر مہمان خصوصی تھے۔

ملتان ریجن کے کپتان امام الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں ملتان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے، جس میں مہیر سعید نے 76، شہزاد خان 54 اور بسم اللہ خان 45 رنز بنائے۔ ایبٹ آباد کی جانب سے شاداب خان نے 3، رضا اللہ اور شہاب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ایبٹ آباد نے مقررہ ہدف 20 ویں اوور کی آخری گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کامران غلام نے 95 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہ زیب خان نے 52 اور خوشدل شاہ نے 30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

میچ کا سب سے دلچسپ لمحہ آخری اوور میں آیا، جب ایبٹ آباد کو جیت کے لیے 20 رنز درکار تھے۔ خوشدل شاہ اور کامران غلام نے پانچ گیندوں پر 13 رنز بنائے، جبکہ آخری گیند پر ملتان کے بولر حسن حفیظ نے نو بال دی۔ اس موقع پر خوشدل شاہ نے ڈیپ پوائنٹ پر شاندار چھکا لگا کر ایبٹ آباد کو فتح دلوائی۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز کامران غلام کو دیا گیا۔

ffe152e2 0091 48f9 bbfa 90856e3f1273

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.