• Home  
  • افغان مریضوں کی آمد بند، پشاور کے نجی و سرکاری ہسپتال سنسان
- KP - Health

افغان مریضوں کی آمد بند، پشاور کے نجی و سرکاری ہسپتال سنسان

پشاور(کاشف عارف )پاک افغان سرحد کی بندش کے ساتویں روز جہاں تجارتی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں، وہیں انسانی بنیادوں پر سب سے زیادہ اثر صحت کے شعبے پر پڑا ہے، افغانستان سے علاج کی غرض سے روزانہ سینکڑوں مریض پشاور آتے تھے لیکن اب افغان مریضوں کی آمد بند ہونے کے باعث نجی اور […]

Untitled design 2 1

پشاور(کاشف عارف )پاک افغان سرحد کی بندش کے ساتویں روز جہاں تجارتی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں، وہیں انسانی بنیادوں پر سب سے زیادہ اثر صحت کے شعبے پر پڑا ہے، افغانستان سے علاج کی غرض سے روزانہ سینکڑوں مریض پشاور آتے تھے لیکن اب افغان مریضوں کی آمد بند ہونے کے باعث نجی اور سرکاری ہسپتالوں کے بیرونی وارڈ سنسان ہوگئے ہیں۔
لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور شہر کے دوسرے نجی و سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ ایک ہزار سے زیادہ افغان مریض علاج کیلئے آتے تھے، ان میں سے زیادہ تر کینسر، دل، گردوں اور ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوتے تھے، تاہم اب بارڈر بند ہونے کے بعد ان افغان مریضوں کی آمد بند ہو چکی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق او پی ڈی میں رش کم ہونے سے ماحول تو پرسکون ہے لیکن آمدنی میں واضح کمی آئی ہے، کیونکہ ہسپتالوں کی 30 فیصد او پی ڈی افغان مریضوں پر مشتمل تھی، اب وہ مکمل طور پر غائب ہیں، بعض مریض جلال آباد میں پھنسے ہوئے ہیں اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ رہی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار، کنڑ، لغمان اور کابل سے بڑی تعداد میں مریض علاج کیلئے پشاور آتے تھے کیونکہ پاکستان کے بڑے ہسپتالوں میں علاج سستا اور سہولیات بہتر تھیں لیکن سرحد کی بندش کے باعث اب وہ نہ صرف پشاور نہیں آسکتے بلکہ افغان ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹروں کی کمی نے ان کیلئے صورتحال مزید سنگین کر دی ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ کابل اور جلال آباد کے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت بڑھ گئی ہے، متعدد وارڈز میں مریض زمین پر لیٹے ہیں اور کئی مریض علاج نہ ہونے کے باعث جاں بحق بھی ہو چکے ہیں، افغان شہری پاکستان میں کم پیسوں میں بہتر علاج کروا لیتے تھے، لیکن بارڈر کی بندش سے اب ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔
اس کے علاوہ پشاور کے ہوٹل مالکان، دوائی فروش اور ایمبولینس ڈرائیورز نے بھی سرحد کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ افغان مریضوں کی آمد رکنے سے ان کا روزگار بھی متاثر ہوا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.