• Home  
  • میرعلی میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، سیکورٹی فورسزکےہاتھوں 4دہشتگرد ہلاک
- Breaking News

میرعلی میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، سیکورٹی فورسزکےہاتھوں 4دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ میر علی میں ایک خوارجی نے بارود […]

Untitled design 1 1

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ میر علی میں ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، اس کے بعد تین مزید خوارجی دہشتگردوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
سکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیئے گئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ! نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری دہشتگرد کے خاتمے تک افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے یوں ہی ڈٹے رہیں گی۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.