• Home  
  • بیٹیوں کو والدین کے وراثت میں برابر حصہ دیا جائے۔ تقرب کے شرکاءکا اظہار خیال
- KP

بیٹیوں کو والدین کے وراثت میں برابر حصہ دیا جائے۔ تقرب کے شرکاءکا اظہار خیال

جمرود( اختیارگل) ضلع خیبر تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی میں خواتین کو وراثت میں حصہ دینے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کیا گیا جسمیں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد خواتین کی بنیادی حقوق کا حصول اور انکی حوصلہ افزائی کرنا تھا، […]

WhatsApp Image 2025 09 07 at 12.35.06 PM

جمرود( اختیارگل) ضلع خیبر تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی میں خواتین کو وراثت میں حصہ دینے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کیا گیا جسمیں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

تقریب کا بنیادی مقصد خواتین کی بنیادی حقوق کا حصول اور انکی حوصلہ افزائی کرنا تھا، شرکاء نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اب وہ زمانہ نہیں رہا جب خواتین کے زندگی اور مستقبل کے فیصلے انکے مرضی یا پھر ان سے پوچھے بغیر کیے جاتے تھے .

مقررین نے مزید کہا کہ والدین کے جائداد میں بھی بیٹیاں ایسے ہی برابر کے شریک ہیں جیسے بیٹے۔ سماجی کارکن بختیار خان نے بتایا کہ والدین کوچاہیے کہ اپنے ہی زندگی میں ہی اپنے بچوں میں جائداد اور دوسرے اثاثوں کی برابر تقسیم کو یقینی بنائیں کیونکہ بعد میں بھائی اپنے بہنوں کو والدین کے جائداد اور اثاثوں میں انکو اپنا حصہ نہیں دیتے جو کہ خواتین کیساتھ ایک ظلم ہے جو قبائلی علاقہ جات میں دہائیوں سے چلتاآ رہا ہے۔

شرکاء نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ اپنے اپنے گاوں میں خواتین کے بنیادی حقوق اور جائداد میں حصے کے حوالے سے مہم کا آغاز کرینگے اور اپنے زندگی میں ہی اس بات کو یقینی بنائینگے کہ انکے بیٹیوں کوانکے جائداد اور اثاثوں میں انکو برابر حصہ مل سکیں۔

تمام شرکاء نے اختیار گل کے سماجی مسائل کو اجاگر کرنا، انکی نشاندہی کرنا، انکے خلاف آواز اٹھانااور حل کرنے کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.