• Home  
  • جمرود میں نئی سڑک کی منظوری، سہیل آفریدی کا عوام کو تحفہ
- Government - KP - Politics

جمرود میں نئی سڑک کی منظوری، سہیل آفریدی کا عوام کو تحفہ

وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے جمرود میں غنڈی نہر سے وزیر ڈھنڈ نہر تک دونوں جانب سڑک کی تعمیر کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ یہ تاریخی اقدام غاڑیزہ، غنڈی، سخی پل اور ملاگوری کے عوام کے لیے بے حد خوشخبری ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ روزمرہ کے مسائل […]

WhatsApp Image 2025 11 22 at 12.19.43 AM

وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے جمرود میں غنڈی نہر سے وزیر ڈھنڈ نہر تک دونوں جانب سڑک کی تعمیر کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ یہ تاریخی اقدام غاڑیزہ، غنڈی، سخی پل اور ملاگوری کے عوام کے لیے بے حد خوشخبری ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ روزمرہ کے مسائل میں بھی واضح کمی آئے گی۔

اس منصوبے کی تکمیل کے بعد سخی پل، غنڈی، ملاگوری اور بکرا کے باشندے اسی راستے سے براہِ راست کرخانوں تک باآسانی سفر کر سکیں گے۔ نتیجتاً جمرود بازار اور بائی پاس پر ٹریفک کے رش میں نمایاں کمی واقع ہوگی، اور لوگوں کو ایک محفوظ، سہل اور تیز ترین متبادل روٹ میسر آئے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خصوصی نمائندے اور آئی ایس ایف کے رہنما شفیق آفریدی نے متعلقہ علاقے کا جائزہ لیا ، شفیق آفریدی نے کہا کہ پی کے 70سمیت پورے ضلع خیبر میں سڑکوں کا جال بچھایا جارہاہے اور اس ضمن میں جمرود کے مختلف علاقوں سڑکوں کی تعمیر پر کام شروع ہوگئی ہے ۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your trusted source for the latest news and information from across Pakistan, covering all major categories including politics, business, sports, and current affairs.

Email Us: info@khyberpoint.com

Contact: +92 336 9101079

Copyright © 2025 Khyber Point, All rights reserved.